: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برازیل،13مئی(ایجنسی) کئی ماہ کی سیاسی کش مکش کے بعد برازیل کا اقتدار عبوری صدر مائیکل ٹیمر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اپنی پہلی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ملک کی ساکھ دوبارہ بحال کرنے کی
ہر ممکن کوشش کریں گے۔ گزشتہ روز ملکی سینیٹ نے خاتون صدر دلما روسیف کا مواخذہ کرنے کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے انہیں چھ ماہ کے لیے منصب صدارت سے معطل کر دیا تھا۔ اس خاتون صدر پر بجٹ خسارہ کم دکھانے کے لیے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرنے کا الزام تھا۔